Wednesday, May 22, 2024

چینی سرمایہ کاروں کا انفراسٹرکچر  ،پٹرولیم اور ریٹٰیل بزنس میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی

چینی سرمایہ کاروں کا انفراسٹرکچر  ،پٹرولیم اور ریٹٰیل بزنس میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی
November 4, 2016
اسلام آباد(92نیوز)چینی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں انفرا سٹرکچر، مالیاتی، پٹرولیم، ریٹیل بزنس میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کردیا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہتےہیں کہ کہ سی پیک کے انفرا اسٹرکچر منصوبوں میں بھاری سرمایہ کاری آرہی ہے۔ تفصیلات کےمطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے چینی سرمایہ کاروں کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ وزیر خزانہ نے چینی وفد کو ملکی اقتصادی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عالمی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری  میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ سی پیک کے انفرا اسٹرکچر منصوبوں میں بھاری سرمایہ کاری آرہی ہے۔ چین اورپاکستان خطے میں روابط کے فروغ میں اہم شراکت دار ہیں۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے نمایاں کارکردگی دکھائی ہے چینی وفد نے کہا کہ پاکستان میں انفرا اسٹرکچر، مالیاتی، پٹرولیم، ریٹیل بزنس میں سرمایہ کارمیں دلچسپی  رکھتے ہیں۔