Monday, May 6, 2024

سمگلنگ کیس : ایان علی کو اگلی سماعت پر ہر صورت عدالت پیش ہونے کا حکم

 سمگلنگ کیس : ایان علی کو اگلی سماعت پر ہر صورت عدالت پیش ہونے کا حکم
November 9, 2016
راولپنڈی(92نیوز)راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے کرنسی سمگلنگ کیس میں ڈالر گرل ایان علی کو آئندہ سماعت پر ہرصورت پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کےمطابق کسٹم عدالت کے جج محمد شیراز کیانی نے کیس کی سماعت کی تو ملزمہ ایان علی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی د رخواست دی گئی جس پر  عدالت نے برہمی کا اظہار کیا ۔ عدالت نے بعد میں اسے ایک دن کا استثنیٰ دے کر  آئندہ سماعت پر ہرصورت پیش ہونیکا حکم دیدیا۔ دوسری طرف عدالت نے وکلا کی عدم پیشی پر سماعت 22 نومبر کو ملتوی کر دی ۔