Friday, April 26, 2024

کراچی : عدالت نے بازیاب لڑکیوں کو دارالامان بھیج دیا

کراچی : عدالت نے بازیاب لڑکیوں کو دارالامان بھیج دیا
October 17, 2016
کراچی(92نیوز) کراچی کے علاقے ملیر کی تین  طالبات کے اغوا کا معاملہ مزید الجھ گیا۔ عدالت نے تینوں لڑکیوں کو پہلے دارالامان پھر والدین اور کچھ دیر بعد دوبارہ دارالامان  بھیجنے  کا حکم دے دیا ۔عدالت نے مبینہ اغوا کار اعجاز سمیت چار ملزموں کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں سعود آباد پولیس نےتین کمسن طالبات کے اغواء کے معاملے پر اغوا کاراعجاز مغوی بسمہ.اقرا اور رابعہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا  دیگر ملزموں میں اعجاز، مدثر، سمیع خان اور  علی بھی شامل تھے اغواکار اعجاز نے بیان دیا کہ انسانی ہمدردی کے تحت لڑکیوں کوگھر میں پناہ دی لڑکیاں ہوٹل کے باہر بیٹھی تھیں اور پناہ دینے کی درخواست کی تھی،لڑکیوں کو گھر جانے کا کہا پر انہوں نے منع کیا لڑکیوں کا کہنا تھا کہ انہیں گھر نہیں جانا گھر والوں کا سلوک ٹھیک نہیں لڑکیوں سے ان کے گھر والوں کا نمبر مانگا لیکن لیکن انہوں نے منع کر دیا۔ عدالت نے ملزم اعجاز سمیت  چاروں مبینہ اغوا کاروں کو انیس اکتوبر تک پولیس کے حوالے کر دیا،عدالت نے مغوی لڑکیوں کو دارالامان بھیجنے کا حکم دے دیا  تاہم مدعی کے وکلا کے اعتراض کے بعد عدالت نے تینوں لڑکیوں کو پہلے والدین پھر تفیشی افسر کے اصرار پر دارالامان بھیجنے کا حکم دے دیا  ۔ عدالت نے لڑکیوں کے بیان اور میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹ انیس اکتوبر تک طلب کرلی ۔