Thursday, April 18, 2024

ملک کرپشن کی دلدل میں پھنس چکا ہے : سراج الحق

ملک کرپشن کی دلدل میں پھنس چکا ہے : سراج الحق
November 2, 2016
لاہور(92نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہناہے کہ ملک کرپشن کی دلدل میں پھنس چکا ہے مسائل سڑکوں پر حل نہیں ہو سکتےسپریم کورٹ ہی اس مسئلے کے حل کا مناسب فورم ہے۔ تفصیلات کےمطابق  منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہناتھا کہ سیاست میں انتہا پسند رویے کی حوصلہ شکنی ہونی چاہے سیاست دان لڑے تو یاد رکھیں ماضی میں بھی مارشل لاءلگا تھاعدالت سے امید ہے کہ با اختیار کمیشن بنے گا سپریم کورٹ کمیشن کو مدت دے یہ کام 25 دن میں بھی ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ، شاہ محمود قریشی اور چودھری پرویز الٰہی سے رابطہ کیا ہے مشترکہ ٹی او آرز عدالت میں جمع کروائیں گے جوڈیشل کمیشن بھی حکومت کو نہیں عدالت عظمیٰ کو رپورٹ کرے تاکہ بروقت فیصلہ ہو سکے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کے ان رہنماﺅں کا بھی احتساب ہونا چایئے جن کے نام پاناما لیکس میں موجود ہیں پاکستان اور کرپشن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ۔