Thursday, March 28, 2024

ملتان : کپاس کی چنائی جاری‘ رواں سال پیداوار میں کمی کا خدشہ

ملتان : کپاس کی چنائی جاری‘ رواں سال پیداوار میں کمی کا خدشہ
October 22, 2016
ملتان (92نیوز) کپاس کو پاکستان کی ملکی معیشت میں اہم مقام حاصل ہے اور موسم خزاں آتے ہی کپاس کی چنائی کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ جنوبی پنجاب میں بھی کپاس کی چنائی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سفید کھلی ہوئی کپاس کے پھول دیکھنے میں جتنے خوبصورت لگتے ہیں انکی چنائی کا مرحلہ اتنا ہی مشکل ہوتا ہے۔ صبح سویرے خواتین سفید کپڑے باندھے کھیت میں پہنچ جاتی ہیں اور ٹہنیوں پر لگی سفید روئی کو تو ڑ کر تھیلیوں میں جمع کر لیتی ہیں جنہیں بعد میں اکٹھا کر کے گانٹھیں بنائی جاتی ہیں۔ زرعی ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں زیادہ زرمبادلہ کمانے کے لیے کپاس کی صاف چنائی ضروری ہے۔ رواں سال کپاس کی فصل پر سفید مکھی اور تیلے کے حملے کے باعث پیداوار میں کمی کا اندیشہ ہے۔