Saturday, May 18, 2024

کورونا وبا کی ہلاکت خیزی بڑھ گئی، 30 افراد جان سے گئے

کورونا وبا کی ہلاکت خیزی بڑھ گئی، 30 افراد جان سے گئے
January 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وبا کی ہلاکت خیزی بڑھ گئی۔ ایک ہی روز میں 30 افراد جان سے گئے۔

ملک بھر میں کورونا کی صورتحال بے قابو ہونے لگی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 8 ہزار 183 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ ایک دن میں 30 افراد جاں کی بازی ہار گئے۔ این سی او سی کے مطابق کورونا کیسز مثبت آنے کی مجموعی شرح 12 فیصد تک پہنچ گئی۔

خیبر پختوانخوا میں کورونا کی شرح بڑھنے لگی۔ پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 36 فیصد ، مردان میں 22 فیصد سے زائد ہو گئی ہے۔

کراچی میں کورونا کیسز میں کمی آنا شروع ہو گئی۔ ملک کے سب سے بڑے شہر میں کورونا کیسز کی شرح 26.32 فیصد ، حیدر آباد میں شرح 20.59 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ لاہور میں شرح 20.58 جبکہ راولپنڈی میں 10.2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی دارلحکومت میں ڈاکٹرز اور طبی عملہ کورونا کے نشانے پر آ گئے۔ پمز اسپتال کے 206 ڈاکٹرز اور نرسز کورونا کا شکار ہو گئیں۔ اسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح 17 فیصد سے زیادہ ہو چکی ہے۔ این سی او سی نے عوام کو عوامی مقامات پر غیر ضروری طور پر جانے سے گریز کرنے اور ویکسینیشن مکمل کرنے کی اپیل کی ہے۔