Friday, April 26, 2024

کورونا وائرس سے ملک میں مزید 47 افراد جان سے گئے

کورونا وائرس سے ملک میں مزید 47 افراد جان سے گئے
February 10, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ ملک میں مزید 47 افراد جان سے گئے۔

این سی او سی کے مطابق ‏گزشتہ 24 گھنٹے میں3 ہزار 914 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.1 فیصد رہی۔

وزارت صحت کے مطابق گلگت میں کورونا کی شرح سب سے زیادہ 24 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ خیبر پختونخوا کے شہر مردان میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 22.39، پشاور میں 12.2 فیصد رہی۔ آزاد کشمیر کے دارلحکومت مٖظفر آباد میں کورونا کی شرح 18.2 ہو چکی ہے۔ کراچی میں شرح 15.3، لاہور میں کیسز میں کمی کے بعد شرح 7.68 فیصد پر آ گئی۔

جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح کم ہو گئی۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں شرح 4.4 جبکہ راولپنڈی میں 3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔