کورونا سے مسلسل دوسرے دن کوئی انتقال نہ ہوا

اسلام آباد (92 نیوز) - کورونا سے مسلسل دوسرے دن کوئی انتقال نہ ہوا۔ مثبت کیسز کی شرح بھی ایک فیصد سے کمی رہی۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کے دو سو دس نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ چار سو پینتالیس مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں۔
Alhamdulillah no covid related deaths reported in the country in the last 24 hours. This is the first time in 2 years that this has happened
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 23, 2022
قبل ازیں این سی او سی (نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر) نے کورونا کے حوالے سے تمام پابندیاں ختم کر دیں تھیں۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کورونا کیسز میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔ 70 فیصد افراد کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔ مارکیٹ، شادیوں، کھیل اور مذہبی حوالے سے پابندیاں ختم کر دی گئیں۔ صرف ویکسی نیشن کی پابندی لاگو ہو گی۔ ہم نے ایک قوم بن کر کورونا کا مقابلہ کیا۔