Saturday, May 18, 2024

کورونا سے ایک دن میں 30 افراد جان کی بازی ہار گئے، 4 ہزار 874 نئے کیسز رپورٹ

کورونا سے ایک دن میں 30 افراد جان کی بازی ہار گئے، 4 ہزار 874 نئے کیسز رپورٹ
February 6, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کے وار جاری ہیں، ایک دن میں 30 افراد جان کی بازی ہار گئے، گزشتہ روز 4 ہزار 874 نئے کیسز سامنے آئے، ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 90 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

ملک بھر میں کورونا کیسز روز بروز بڑھنے لگے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ روز کورونا سے 30 اموات کے بعد مجموعی تعداد 29 ہزار 478  تک پہنچ گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 874 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 90 ہزار 797 ہوگئی۔ سندھ میں ایکٹو کیسز 43 ہزار636 ، پنجاب میں 17 ہزار 33، پنجاب میں 17 ہزار 33 ایکٹو کیسز ہیں۔

این سی اوسی حکام کا کہنا ہے کہ کے پی میں 13 ہزار770، اسلام آباد میں 12 ہزار 670 جبکہ گلگت بلتستان میں 333، بلوچستان میں 458 ایکٹو کیسز ہیں۔ اسکے علاوہ آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار 897 ایکٹو کیسز ہیں۔