Thursday, April 25, 2024

کورونا سے اموات میں اضافہ، 50 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

کورونا سے اموات میں اضافہ، 50 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
February 9, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس سے اموات میں اضافہ ہونے لگا۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 50 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 4253 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسوں کی شرح 8.2 فیصد رہی۔ کورونا سے متاثر ایک ہزار 731 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا کے مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ آزاد کشمیر میں 17.66 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ مظفر آباد میں کورونا کی شرح 23.86  فیصد اور  میر پور میں 15.32 فیصد ہو چکی ہے۔ پشاور میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 16.76   فیصد اور صوابی میں 34.62 فیصد ہو گئی۔ خیبر پختونخوا میں کیسز کی مجموعی شرح 13.88 فیصد رہی۔

کورونا مثبت کیسز کی شرح کراچی میں 14.51 فیصد، لاہور میں 11.06 فیصد، کوئٹہ میں 8.33 فیصد اور راولپنڈی میں 7.06 فیصد رہی۔

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 3.77 فیصد پر آ گئی۔ این سی او سی نے ‏بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کیلئے آج سے ائیرپورٹس پر ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کی شرط ختم کر دی تاہم ڈی پورٹ کئے جانے والے افراد کیلئے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کی پالیسی برقرار رہے گی۔