Saturday, May 4, 2024

کورونا سے 38 افراد جان کی بازی ہار گئے، مزید 3 ہزار 338 نئے کیسز رپورٹ

کورونا سے 38 افراد جان کی بازی ہار گئے، مزید 3 ہزار 338 نئے کیسز رپورٹ
February 7, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں کورونا کے وار برقرار ہیں، ایک روز میں 38 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3 ہزار 338 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے مطابق کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 7.45 فیصد رہی۔ کورونا سے متاثر ایک ہزار 645 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کی صورتحال بے قابو ہونے لگی، آزاد کشمیر میں کورونا کی مجموعی شرح 20 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق مظفر آباد میں کیسز مثبت آنے کی شرح 40.3 فیصد جبکہ میرپور میں 15.2 فیصد رہی۔

کوئٹہ میں کورونا کی شرح 17.7 فیصد تک پہنچ گئی۔ خیبر پختونخوا کے دارلحکومت پشاو رمیں کیسز کی شرح 16.3 جبکہ مردان میں 20.1 ریکارڈ کی گئی۔ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 8.8 فیصد ہوگئی۔

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں شرح 11.1 فیصد رہی۔ وفاقی دارالحکومت میں کورو نا کیسز میں کمی آنے لگی۔ اسلام آباد میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 7.98 فیصد ریکارڈ کی گئی۔