Friday, April 26, 2024

کورونا وبا سے مزید چار افراد دم توڑ گئے، ایک سو انانوے نئے کیسز رپورٹ

کورونا وبا سے مزید چار افراد دم توڑ گئے، ایک سو انانوے نئے کیسز رپورٹ
March 26, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - کورونا وبا سے مزید چار افراد دم توڑ گئے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک سو انانوے نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ چھ دو فیصد رہ گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30 ہزار 417 ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک میں کورونا کی مثبت شرح 0.62 شرح رہی۔

ادھر این سی او سی (نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر) نے کورونا کے حوالے سے تمام پابندیاں ختم کر دیں تھیں۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کورونا کیسز میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔ 70 فیصد افراد کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔ مارکیٹ، شادیوں، کھیل اور مذہبی حوالے سے پابندیاں ختم کر دی گئیں۔ صرف ویکسی نیشن کی پابندی لاگو ہو گی۔ ہم نے ایک قوم بن کر کورونا کا مقابلہ کیا۔