Sunday, September 8, 2024

کورونا کی نئی قسم اومیکرون دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے لگی

کورونا کی نئی قسم اومیکرون دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے لگی
January 20, 2022 ویب ڈیسک

پیرس (92 نیوز) کورونا کی نئی قسم اومیکرون دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے لگی۔ فرانس میں چار لاکھ 36 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 33 کروڑ 91 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 55 لاکھ 82 ہزار 816 ہو گئی۔ امریکا میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 لاکھ 99 ہزار نئے کیسز ، 1909 اموات ، برطانیہ میں 94 ہزار 225 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 438 افراد کی ہلاکت ہوئی۔ جرمنی میں ایک لاکھ 12 ہزار نئے کیسز ،200 افراد کی ہلاکت ہوئی۔

 کورونا سے بھارت میں دو لاکھ 83 ہزار کیسز رپورٹ، 422 اموات ہوئیں۔ فرانس میں 4 لاکھ 64 ہزار نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 375 اموات ہوئیں۔ اٹلی میں دو لاکھ 28 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے اور 438 افراد ہلاک ہوئے۔