Sunday, September 8, 2024

کورونا کا پھیلاؤ تیز، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کا دورہ ملتوی کر دیا

کورونا کا پھیلاؤ تیز، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کا دورہ ملتوی کر دیا
January 19, 2022 ویب ڈیسک

ویلنگٹن (92 نیوز) کورونا کا پھیلاؤ تیز ہونے پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کا دورہ ملتوی کر دیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق دونوں بورڈز باہمی مشاورت سے سیریز کی نئی تاریخوں کا فیصلہ کریں گے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے 24 جنوری سے 9 فروری تک آسٹریلیا کا دورہ کرنا تھا۔ دورے میں 3 ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جانا تھا۔

نیوزی لینڈ کے آل رؤانڈر جیمی نیشم نے آسٹریلوی سیریز ملتوی ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے راس ٹیلر کے آخری دورہ ہونے کی وجہ سے زیادہ مایوسی ہو رہی ہے۔