Sunday, October 2, 2022

کورونا ایک دن میں مزید 33 جانیں نگل گیا

کورونا ایک دن میں مزید 33 جانیں نگل گیا
February 20, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا ایک دن میں مزید 33 جانیں نگل گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں ایک ہزار 644 نئے کیسزسامنے آئے۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.29 فیصد رہی۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز 67 ہزار سے زائد ہوچکے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری۔این سی اوسی حکام کے مطابق۔۔۔ایک دن میں 49 ہزار 866 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ جن میں سے ایک ہزار 644 کیسز مثبت آئے، مثبت کیسز کی شرح3.29  فیصد ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز 33 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 9 ہو گئی۔

ڈی جی وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز رانا صفدر کا کہنا ہے کہ 5 شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز 10 فی صد سے زائد ہیں۔ سب سے زیادہ شرح گلگت میں 24 فی صد ۔ مردان میں 16.30 ۔مظفر آباد میں 11.76، حیدر آباد میں 10.32  جبکہ کوئٹہ میں مثبت کیسز کی شرح 10.56 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ڈی جی رانا صفدر کا کہنا ہے کہ پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 4.38 فیصد، اسلام آباد میں 1.34، ایبٹ آباد میں 7.16 ، لاہور میں 4.26  فیصد جبکہ کرا چی میں مثبت کیسز کی شرح 3.22 فی صد ریکارڈ کی گئی۔