Thursday, May 2, 2024

کورکمانڈر کراچی کا رینجرز ہیڈکوارٹرز کا دورہ ،سکیورٹی پر اطمینان کا اظہار

کورکمانڈر کراچی کا رینجرز ہیڈکوارٹرز کا دورہ ،سکیورٹی پر اطمینان کا اظہار
October 12, 2016
کراچی(92نیوز)کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور  یوم عاشور کی سیکورٹی پر اطمینان کا اظہار کردیا۔ تفصیلات کےمطابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے یوم عاشور پر پاکستان رینجرز سندھ کےہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا،کور کمانڈر نےڈی جی سندھ رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سے ملاقات کی۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں یوم عاشور کے سیکورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،جس پر کور کمانڈر نےاطمینان کا اظہار کیا۔ کور کمانڈر کراچی نے سیکورٹی کے بہترین انتظامات پر پولیس اور رینجرز کی کارکردگی کو خوب سراہا،بریفنگ میں رینجرز کے ساتھ ساتھ پولیس کے اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔