Friday, April 19, 2024

وزیراعلیٰ سندھ سے کورکمانڈر کراچی کی ملاقات ، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ سندھ سے کورکمانڈر کراچی کی ملاقات ، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
October 3, 2016
کراچی(92نیوز)کورکمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختارنے وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کی ۔ ملاقات منیں نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہونے والی پیش رفت  پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق کورکمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختارنے وزیر اعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں  محرم الحرام میں سیکورٹی ، امن و امان کی صورت حال  اور دہشت گردوں کے خلاف  آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا  ملاقات میں  گزشتہ روز  نیشنل ایکشن پلان کے  ہونے والے اجلاس  کے حوالے سے بھی  بات چیت ہوئی  اور نیپ کے فیصلوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔