Thursday, March 28, 2024

چارسدہ : سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے تین پولیس اہلکاروں سمیت 9 زخمی

چارسدہ : سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے تین پولیس اہلکاروں سمیت 9 زخمی
September 26, 2016
چارسدہ (92نیوز) چارسدہ کے علاقہ شاہ بیگ میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے تین پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے سے پولیس وین سمیت دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ تین زخمیوں کوپشاورکے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے علاقہ شاہ بیگ شبقدر میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد اس وقت زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جبکہ ایک پولیس وین قریب سے گزر رہی تھی۔ دھماکے سے پولیس وین کو نقصان پہنچا اور وین میں موجود تین اہلکار زخمی ہو گئے۔ دھماکے کی زد میں آنے والی ایک اور گاڑی میں سوار چھ افراد بھی زخمی ہوئے۔ تین زخمیوں کو پشاورکے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایل آر ایچ ترجمان کے مطابق اسپتال لائے گئے زخمیوں میں امیرنواز، شاہ ولی اور شیراز شامل ہیں۔ دیگر زخمیوں کو شبقدر اسپتال پہنچا دیا گیا۔