Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی سوگیا

پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی سوگیا
October 8, 2016
لاہور(92نیوز)محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی کے دعوے دھرے رہ گئے شیرجوان ڈیوٹی کے دوران خواب خرگوش کے مزے لیتے رہے۔ تفصیلات کےمطابق حکومت کی طرف سے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے دعوے تو بڑے بڑے کیے گئے لیکن عملی طور پر صورتحال کیا ہے یہ آپ خود ہی دیکھ لیں۔ تھانہ فیصل ٹاؤن کے سب انسپکٹر انوسٹی گیشن ذوالفقا رجو امام بارگاہ میں خواتین کی مجلس کے دوران ڈیوٹی پر تعینات تھے پولیس کا یہ شیرجوان اس قدر گہری نیند سویا کہ اسے اپنے آس پاس کا کچھ ہوش نہ رہا۔ شیرجوان کی نیند کی خبر میڈیا میں آنے کے بعد پولیس کے اعلیٰ حکام بھی حرکت میں آگئے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدراشرف نے دوران ڈیوٹی غفلت برتنے پر سب انسپکٹر ذوالفقار کو معطل کر دیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔