Friday, March 29, 2024

اوم پوری پر غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواست

اوم پوری پر غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواست
October 5, 2016
ممبئی (ویب ڈیسک) اداکار اوم پوری کے خلاف پاکستانی فنکاروں کی حمایت پر غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی اداکار پر پاکستانی فنکاروں کی حمایت کے الزام میں ممبئی کے پولیس سٹیشن میں ایک شخص شکایت لیکر پہنچ گیا۔ پولیس شکایت درج کرنے کے بعد مزید تفتیش کرے گی۔ اوم پوری نے گزشتہ روز ایک ٹی وی پروگرام میں پاکستانی فنکاروں کی انڈین فلم انڈسٹری میں کام کرنے کی کھل کر حمایت کی تھی۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان جنگی جنون کو مسترد کرتے ہوئے جنگ مخالف بیان دیا تھا جس پر ہندو انتہا پسند سیخ پا ہو گئے۔ خیال رہے کہ انڈیا پاکستان کے درمیان حالیہ تنازع کے بعد بالی وڈ تقسیم نظر آتا ہے۔ جہاں امیتابھ بچن، انوپم کھیر جیسے فنکار نریندر مودی کی انتہاپسند حکومت کی کھل کر حمایت کر رہے ہیں وہیں معروف فلم ساز مہیش بھٹ، کرن جوہر، سلمان خان، اوم پوری جیسے فنکار سیاست اور فن کو علیحدہ رکھنے کے حق میں ہیں۔