Friday, April 26, 2024

ممالیہ کے پھیلاﺅ کی وجہ 55 ملین سال پہلے دمدار ستارے کا زمین سے ٹکراﺅ ہے : محققین

ممالیہ کے پھیلاﺅ کی وجہ 55 ملین سال پہلے دمدار ستارے کا زمین سے ٹکراﺅ ہے : محققین
October 14, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی محققین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ کرہ ارض پر ممالیہ میں اضافے کی ایک وجہ شاید 55 ملین سال پہلے دم دار ستارے کا اس سے ٹکرانا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سائنسی جریدے ”جنرل سائنس“ میں شائع تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عصر جدید کے آغاز میں ممالیہ کے گروہوں کا زمین پر پھیلاو¿ گلوبل وارمنگ کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ جب دم دار ستارہ زمین سے ٹکرایا تو اس کے نتیجے میں فضائی ماحول تبدیل ہو گیا۔ درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ ہی ممالیہ دنیا کے دو حصوں میں تقسیم ہو گئے۔ محققین کے مطابق اس کی دوسری وجہ ممکنہ وجہ کاربن ڈائی آکسائیڈ اور دیگر گرین ہاو¿س گیسز کا اخراج ہو سکتا ہے کیونکہ ان گیسوں نے ہمارے سیارے کو پچپن اعشاریہ چھ ملین سال پہلے تیزی سے گرم کرنا شروع کر دیا تھا۔ بہرحال محققین کا خیال ہے کہ درجہ حرارت بڑھنے سے ممالیہ دو حصوں میں تقسیم ہو گئے اور اب اس کے تین مختلف قسم کے گروہ ہمارے سامنے موجود ہیں۔ واضح رہے کہ ممالیہ کے ارتقا میں تیزی سے ہونے والی تبدیلیوں کو مکمل طور پر ابھی تک نہیں سمجھا جا سکا ہے۔