Saturday, May 18, 2024

آرمی چیف کا رینجرز ہیڈکوارٹرزپنجاب  کا دورہ، جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی

آرمی چیف کا رینجرز ہیڈکوارٹرزپنجاب  کا دورہ، جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی
October 7, 2016
راولپنڈی (92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پنجاب رینجرزکے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ سرحدوں کی صورتحال پر اہم اجلاس کی سربراہی بھی کی۔آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ سپہ سالار نے جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی شہداءکی یادگار پر حاضری بھی دی۔ تفصیلات کےمطابق  آرمی چیف جنرل راحیل شریف پنجاب رینجرز کے ہیڈکوارٹرز لاہور پہنچے تو کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے ان کا استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی سربراہی میں سرحدوں کی صورتحال پر اہم اجلاس بھی ہوا  ڈی جی رینجرز میجر عمر فاروق برکی نے اجلاس کو بریفنگ کے ساتھ یاتھ جوانوں کی آپریشنل تیاریوں سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر خطاب میں آرمی چیف نے پنجاب رینجرز کے جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی۔ ورکنگ باو نڈری اور انٹرنیشنل بارڈر پر آپریشنل تیاریوں کو بھی سراہا۔ ترجمان آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا کہ آرمی چیف نے پنجاب رینجرز کی یاد گار شہداءپر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔