Friday, March 29, 2024

آرمی چیف کا لیور ٹرانسپلانٹ یونٹ کا دورہ

آرمی چیف کا لیور ٹرانسپلانٹ یونٹ کا دورہ
October 24, 2016
  راولپنڈی(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے راولپنڈی میں لیور ٹرانسپلانٹ یونٹ کا دورہ کیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے راولپنڈی میں قائم لیور ٹرانسپلانٹ کا اچانک دورہ کیا ہے جہاں پر انہیں میڈیکل ٹیم نے ٹرانسپلانٹ یونٹ میں سہولیات سے متعلق بریفنگ دی ۔ سپہ سالار نے مریضوں سے ملاقات بھی  کی اور کچھ وقت  ان کے ساتھ گزارا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے لیور ٹرانسپلانٹ یونٹ میں ڈاکٹروں کو مریضوں کی دن رات دیکھ بھال پر شاباش بھی دی ۔