Saturday, April 20, 2024

آرمی چیف کا ٹٰین کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، کنٹرول لائن کی صورتحال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف کا ٹٰین کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، کنٹرول لائن کی صورتحال پر تبادلہ خیال
October 5, 2016
راولپنڈی (92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےٹین کورہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےآرمی چیف کو کنٹرول لائن کی موجودہ صورتحال پربریفنگ دی گئی ۔ نیٹو ملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل پیٹرنےبھی سپہ سالار سے ملاقات کی جس میں خطے کے سکیورٹی امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے راولپنڈی کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال نے کورہیڈکوارٹرز آمد پر آرمی چیف کا استقبال کیا۔اس مو قع پر انہیں یونٹس اور فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف نے جوانوں کے جذبے اور تیاریوں کوسراہتے ہوئے راولپنڈی کور کی تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ دوسری جانب آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے نیٹو ملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل پیٹر نے ملاقات کی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی سکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل پیٹر نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی کاوشوں سے ہی پاکستان میں امن آیا۔ 2