Wednesday, April 24, 2024

آرمی چیف نے آرمی پبلک اسکول کے طلبا میں اعزازات تقسیم کئے

آرمی چیف نے آرمی پبلک اسکول کے طلبا میں اعزازات تقسیم کئے
September 28, 2016
راولپنڈی(92نیوز)اسلام آباد میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف  نے آرمی پبلک اسکول کی  تقریب میں شرکت کی ہے ۔ اس اہم موقع پر آرمی چیف نے آرمی پبلک اسکول کے طلبا میں اعزازات تقسیم کئے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا ہے کہ آرمی پبلک اسکول 183اداروں پر مشتمل  ایک بہترین تعلیمی ادارہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  آرمی پبلک اسکول اب تک 2 لاکھ سے زائد طلبا کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرچکا ہے. آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ ہماری نوجوان نسل کو اللہ تعالی نے بہت بڑی صلاحیتوں سے نوازا ہے اور وہ روشن ، خوشحال پاکستان اور  بہترین مستقبل کے ضامن ہیں ۔ اس اہم تقریب میں طلباو وطالبات کے کثیر تعداد کے ساتھ ان کے والدین اور اساتذہ کرام اور انتظامیہ نے بھی شرکت کی ہے۔