Tuesday, May 7, 2024

سوات : آرمی چیف نےفوجی چھاؤنی کا سنگ بنیاد رکھ دیا  

سوات : آرمی چیف نےفوجی چھاؤنی کا سنگ بنیاد رکھ دیا  
November 11, 2016
سوات(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سوات میں فوجی چھاؤنی کا سنگ بنیاد رکھ دیا جبکہ اس موقع پر اے پی ایس کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ آرمی چیف نے کہا ہے کہ چھاؤنی کے قیام سے سوات میں عام لوگوں کے لئے بھی ترقیاتی کاموں میں اضافہ ہو گا، فاٹا اور مالاکنڈ کی ترقی مستقبل کے بنیادی منصوبوں کا حصہ ہے،  آپریشنز کے بعد ان علاقوں میں بڑے اور چھوٹے 7 سو سے زائد منصوبے شروع کیے گئے،ان منصوبوں کے مکمل ہونے سے عام آدمی زندگی میں بہتری آئے گی۔