Monday, May 6, 2024

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کورہیڈکوارٹرز کراچی کا دورہ ،مشقوں کا جائزہ لیا

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کورہیڈکوارٹرز کراچی کا دورہ ،مشقوں کا جائزہ لیا
November 9, 2016
کراچی(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف  نے کورہیڈ کوارٹرزکراچی کا دورہ کیا ہے جہاں پر انہوں نے سدرن کمانڈ کے زیراہتمام ہونے والی مشقوں کاجائزہ لیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کورہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے سدرن کمانڈ  کےزیراہتمام ہونے والی مشقوں کا جائزہ لیا ہے ۔  آئی ایس پی آر کےمطابق آرمی چیف نے سدرن کمانڈ کےزیراہتمام ہونے والی مشقوں کا جائزہ لیا۔ آرمی چیف نے کہا ہےکہ ان مشقوں سے پاک فوج کی پیشہ وارانہ قابلیت میں اضافہ ہوگا۔ مشقوں کا مقصد پاکستان کی دفاعی اور حملہ کرنے کی صلاحیت کو مضبوط بنانا ہے۔ آرمی چیف نے کراچی میں ایک سیکیورٹی کانفرنس کی بھی صدارت کی۔ کانفرنس میں کور کمانڈر کراچی ،ڈی جی آئی ایس آئی،ڈی جی ملٹری آپریشنز، ڈی جی رینجرزاور ڈی جی ایم آئی نے بھی شرکت کی۔