Friday, March 29, 2024

نوازشریف سے آرمی چیف کی آج ملاقات متوقع

نوازشریف سے آرمی چیف کی آج ملاقات متوقع
October 17, 2016
اسلام آباد(92نیوز)انگریزی اخبار کے صحافی کو متنازعہ خبر کہاں سے ملی؟؟کیا معاملہ حل ہوگیا؟؟ اسی معاملے پروزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف ا ور وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی آج ملاقات کا امکان ہے ۔ وزیر داخلہ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کرینگے۔۔ تفصیلات کےمطابق صحافی کو متنازعہ خبرکس نے دی تحقیقات جاری سیاسی وعسکری قیادت معاملے پر انتہائی متحرک اب اسی معاملے پر وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی آج ملاقات متوقع ہے۔ ۔ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر بھی شریک ہونگے وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان معاملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کرینگے وہ وزیراعظم کو اے پی این ایس اور سی پی این ای کے عہدیداروں سے ہونیوالی ملاقات کے بارے میں آگاہ کرینگے ساتھ ساتھ صحافی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے پر بھی اعتماد میں لینگے۔ انگریزی اخبار میں شائع ہونیوالی خبر پر پاک فوج نے شدید تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے اسے قومی سلامتی کے منافی قرار دیا تھا۔