Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ، ایل او سی اور نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لیا گیا

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ، ایل او سی اور نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لیا گیا
October 10, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ہے جس میں  پاک بھارت کشیدگی ، ایل او سی کی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لیا گیا۔ سیاسی وعسکری قیادت نے اتفاق کیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم ھائوس میں ہونے والی ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی ایل او سی کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا،نیشنل ایکشن پلان اور ضرب عضب سے متعلقہ امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی ،وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف،وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بھی موجود تھے۔ ۔وزیر اعظم ھاوس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں گزشتہ ہفتے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس سے متلعق خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ قومی  سلامتی اور ریاستی مفادات سے متلعق خبروں میں عالمی اصولوں کو مد نظر رکھا جائے اور مفروضوں پر مبنی خبروں سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا اجتناب کرے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ رپورٹنگ کرتے وقت قومی سلامتی اور ریاست کے مفادات کا خیال رکھا جائے سیاسی اور عسکری قیادت کے تعلقات سے متعلق گمراہ کن خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کر دی۔ ملاقات کے دوران سیاسی و عسکری قیادت نے اتفاق کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں فوج اور انٹیلی جنس اداروں کا کلیدی کردار جاری رہے گا اور دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہےگی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔