Friday, April 26, 2024

انڈیا کو جنگی جنون کا مزہ چکھا دینگے‘ سول ملٹری قیادت میں ٹیلیفونک رابطہ

انڈیا کو جنگی جنون کا مزہ چکھا دینگے‘ سول ملٹری قیادت میں ٹیلیفونک رابطہ
September 29, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ سپہ سالار نے وزیراعظم نوازشریف کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سرجیکل حملے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔ پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کامنہ توڑ جواب دےدیا۔ پاک بھارت کشیدگی میں اس وقت اضافہ ہو گیا جب جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے لائن آف کنٹرول پر رات کے اندھیرے میں فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ سے پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے انڈین آرمی کا بھاری نقصان ہوا اور اس کی تین چیک پوسٹیں اور سپلائی روٹ تباہ کر دیا گیا۔