Saturday, April 20, 2024

وزیراعلیٰ سندھ کا صوبے کو بجلی کے معاملے پر خودمختار بنانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ کا صوبے کو بجلی کے معاملے پر خودمختار بنانے کا فیصلہ
September 27, 2016
کراچی (92نیوز) وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے سندھ کو بجلی کے معاملے میں خودمختار بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ ان کا کہنا ہے وفاق کے ساتھ بجلی ٹیرف کے معاملات ابھی حل نہیں ہوئے۔ اس معاملے پر وزیراعظم سے ملاقات میں بھی بات کی تھی۔ سندھ حکومت لاکھڑا میں پاور پلانٹ لگانا چاہتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جنوری 2017ءتک 100 میگاواٹ بجلی سسٹم کا حصہ بن جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرانسمیشن لائن کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں۔ دو ہزار سترہ تک سو میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی۔ وزیراعظم سے پاور پلانٹ لگانے کی اجازت مانگی ہے۔ نوری آباد اور لاکھڑا میں پاور پلانٹ لگانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا تھرکول سے نکلنے والا پانی گندا ہے جو قابل استعمال نہیں ہے۔ دریں اثنا سندھ اسمبلی میں کے الیکٹرک کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ ادارے کی نااہلی نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے مگر کوئی پوچھنے والا نہیں۔