Friday, May 3, 2024

وزیراعلیٰ بلوچستان نے شہدا کے لواحقین کیلئے 10 لاکھ اورزخمیوں کیلئے 5 لاکھ امداد کا اعلان کردیا

وزیراعلیٰ بلوچستان نے شہدا کے لواحقین کیلئے 10 لاکھ اورزخمیوں کیلئے 5 لاکھ امداد کا اعلان کردیا
November 13, 2016
کراچی(92نیوز)بلوچستان حکومت نے سانحہ شاہ نورانی کے دوران زخمی ہونے والے افراد  اور شہدا کے لواحقین کیلیے امداد کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کہتے ہیں شہدا کے لواحقین کو10اور زخمیوں کو 5لاکھ روپے فی کس دئیے جائینگے ۔ کراچی میں زخمیون کے عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان ثنا اللہ زہری نے کہا ہے کہ ہم شروع دن سے کہہ رہےہیں کہ یہ ظالمان ہیں یہ معصوم اور بے ضرر لوگوں کو مار رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان معصوم لوگوں نے ان ظالموں کا کیا بگاڑا تھا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے خاتمے تک ان کے  خلاف جنگ جاری رہے گی۔