Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکہ میں بھوتوں نے خوف و ہراس پھیلا دیا

امریکہ میں بھوتوں نے خوف و ہراس پھیلا دیا
October 8, 2016
کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) امریکہ میں بھوتوں نے ڈیرے ڈال لیے۔ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز امریکہ میں اس وقت عجیب و غریب صورتحال پیدا ہو گئی جب افواہ پھیل گئی کہ یہاں پر بھوت گھس آئے ہیں۔ یہ افواہ بلاوجہ بھی نہیں تھی۔ کچھ بچوں کا کہنا تھا کہ انہیں ایسے لگا جیسے ان کے پیچھے بھوت پڑے ہیں۔ بھوتوں کے اس ڈرامے کا ڈراپ سین اس وقت ہوا جب پولیس نے ان بھوتوں کو گرفتار کر لیا۔ am خیال رہے کہ امریکی ریاست مشی گن اور کیلیفورنیا کے شہر روز ول میں بھوت بن کر بچوں کو ڈرانے والی دو لڑکیوں کو پولیس نے دھر لیا ہے۔ اٹھارہ سال کی جیمی اور ایلنڈرا نے گزشتہ روز چودہ سال کی دو لڑکیوں کا پیچھا کیا اور انہیں بھوت بن کر خوب ڈرایا۔ روز ول کے پولیس سربراہ کا کہنا ہے کہ یہ مذاق نہیں۔ اس اقدام سے بچے خوف میں مبتلا تھے جبکہ والدین پریشان تھے۔ am2   گزشتہ ماہ بھی جنوبی کیرولینا میں یہ افواہ پھیل گئی کہ وہاں بھوتوں نے ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ پولیس کے مطابق خوفزدہ والدین نے بچوں کو سکول بھیجنے سے منع کر دیا تھا۔ گرفتار لڑکیوں سے ڈراونے ماسک اور لباس برآمد کر لیے گئے ہیں جبکہ لڑکیوں کو کاونٹی جیل میں رکھا گیا جنہیں بیس اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔