Friday, April 26, 2024

چیئرپرسن بی آئی ایس پی ثانیہ نشتر عہدے سے مستعفی

چیئرپرسن بی آئی ایس پی ثانیہ نشتر عہدے سے مستعفی
April 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ میں نے بی آئی ایس پی چیئرپرسن کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے، مجھے خدمت کا موقع دینے پر عمران خان کی ممنون ہوں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک کی خدمت میرے لیے اعزاز تھی۔

ثانیہ نشتر نے سابق وزیراعظم عمران خان کی بطور معاون فرائض منصبی ادا کیے۔ اس سے قبل، اُنہوں نے صحت عامہ، تعلیم اور سائنس کی نگرانی کرتے ہوئے 2013 میں عبوری وفاقی کابینہ میں خدمات انجام دیں۔

ثانیہ نشتر نے یوروگوئے، فن لینڈ اور سری لنکا کے صدر کے ساتھ نان مواصلاتی امراض سے متعلق ڈبلیو ایچ او کے اعلیٰ سطح کمیشن کی سربراہی بھی کی۔ وہ صحت کی دیکھ بھال کے مستقبل کے بارے میں ورلڈ اکنامک فورم کی عالمی ایجنڈا کونسل کی رکن ہیں۔