Saturday, July 27, 2024

چیئرمین تحریک انصاف سے جیل میں اہلیہ کی ملاقات، وکلاء کو اجازت نہ مل سکی

چیئرمین تحریک انصاف سے جیل میں اہلیہ کی ملاقات، وکلاء کو اجازت نہ مل سکی
August 10, 2023 ویب ڈیسک

اٹک (92 نیوز) - چیئرمین تحریک انصاف سے جیل میں ان کی اہلیہ سے ملاقات کرا دی گئی، وکلا کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی، آدھے گھنٹے کی ملاقات کے بعد بشریٰ بی بی میڈیا سے گفتگو کئے بغیر واپس چلی گئیں۔

توشہ خان کیس میں گرفتار چیئرمین پی ٹی آئی سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے جیل میں ملاقات کی۔ میاں بیوی کے درمیان ملاقات نصف گھنٹے تک جاری رہی، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور مقدمہ کے حوالے قانونی چارہ جوئی کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد بشریٰ بی بی اپنی لیگل ٹیم کے ساتھ واپس روانہ ہوگئیں، تاہم بشریٰ بی بی کے ساتھ آنے والی لیگل ٹیم کی چئیرمین پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہوسکی۔ ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے اپنے شوہر کو 3 عدد شلوار قمیض، ٹوتھ پیسٹ اور فیس کریم بھی دی۔

اس موقع پر اٹک جیل کے باہر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔ پولیس چیک پوسٹ کو جیل سے کافی دور بنایا گیا تھا۔ چیک پوسٹ پر میڈیا کو ہٹا دیا گیا تھا اور کوریچ سے منع کردیا تھا۔