Thursday, April 25, 2024

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لیک ہونے والی آڈیوز جعلی قرار دے دیں

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لیک ہونے والی آڈیوز جعلی قرار دے دیں
October 7, 2022 ویب ڈیسک

.میانوالی (92 نیوز) - چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لیک ہونے والی آڈیوز جعلی قرار دے دیں

میانوالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے۔ عمران خان نے کہا ہمارے مخالفین نے ہرطرف سے مارکھانے کےبعد جعلی آڈیوز بنائی ہیں، لانگ مارچ کے اعلان سے پہلے ہی حکومت ڈرگئی ہے ابھی توانہوں نے جیل بھروتحریک شروع کرنی ہے۔

عمران خان نے ایک بارپھرکہا کہ انہیں کچھ ہواتو چارلوگ اس کے ذمہ دارہوں گے ،قوم ان سے حساب لے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ ان کی ترقی کرتی حکومت کو سازش کے تحت ختم کیاگیا،انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی چاہتے ہیں کہ سائفرکی تحقیقات کی جائیں جس کے لیے انہوں نے چیف جسٹس کو بھی خط لکھاتھا۔