لاہور (92 نیوز) - چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی وفاقی حکومت کو مذاکرات کی مشروط پیش کش کردی۔
جمعہ کو پارلیمانی پارٹی پنجاب کے اجلاس سے خطاب میں عمران خان نے کہا بہت کوشش کی یہ عام انتخابات کا نام نہیں لیتے، حکومت انتخابات کی تاریخ کے لیے ان کے ساتھ بیٹھے یا پھر وہ اسمبلیاں توڑ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چودھری پرویز الہٰی اور ق لیگ ان کے ساتھ ہیں، چودھری پرویز الہٰی نے انہیں اسمبلیاں توڑنے کا مکمل اختیار دے دیا۔ آصف علی زرداری کہتے ہیں عمران خان کو گرفتار کرو یا نا اہل کرو۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا پاکستان ڈیفالٹ کی طرف جا رہا ہے، اسحاق ڈار لندن سے آیا کہ میں سب کچھ ٹھیک کر دوں گا، اب اسحاق ڈار چپ کر کے بیٹھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا، معیشت میں بہتری نہیں آسکتی۔