Sunday, September 8, 2024

چیئرمین تحریک انصاف کیلئے گھر کے کھانے کی اجازت دی جائے، اہلیہ کی درخواست

چیئرمین تحریک انصاف کیلئے گھر کے کھانے کی اجازت دی جائے، اہلیہ کی درخواست
August 18, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین تحریک انصاف کیلئے گھر کے کھانے کی اجازت دینے کے لیے اہلیہ بشریٰ بی بی نے محکمہ داخلہ پنجاب کو درخواست کردی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کو خط میں لکھا کہ چیئرمین تحریک انصاف کیلئے گھر کے کھانے کی اجازت دی جائے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین کو جیل میں سہولیات اور بہتر کلاس فراہم کی جائے اور انہیں اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے۔