Saturday, May 18, 2024

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی سالار سنجرانی کی نمازجنازہ دالبندین میں ادا کر دی گئی

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی سالار سنجرانی کی نمازجنازہ دالبندین میں ادا کر دی گئی
January 9, 2022 ویب ڈیسک

دالبندین (92 نیوز) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی سالار سنجرانی کی نمازجنازہ دالبندین میں ادا کر دی گئی۔ گورنرسندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزرا سمیت عوام کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کار اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی سالار سنجرانی جاں بحق ہو گئے جن کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

ڈی سی لسبیلہ کے مطابق حادثے میں سالار سنجرانی کا ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا جبکہ سالار سنجرانی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

سالار سنجرانی کی میت کو خصوصی طیارے سے دالبندین منتقل کیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ میں گورنر سندھ اور وفاقی وزرا سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقامی افراد کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

سالار سنجرانی کی موت پر سیاسی و سماجی شخصیات نے اظہار افسوس کیا۔