Thursday, May 2, 2024

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیراعلی پنجاب کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر بات چیت

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیراعلی پنجاب کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر بات چیت
March 5, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔ اپوزیشن کے احتجاج اور پارلیمان میں قانون سازی پر بھی بات چیت کی گئی۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی اور سینیٹر عبدالقادر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور انکے وفد نے وزیر اعلی عثمان بزدار کے ہر ضلع کی یکساں ترقی کے ویژن کو سراہا۔ چیئرمین سینیٹ نے بلوچستان کی تعمیر و ترقی کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے تعاون پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔