Saturday, September 21, 2024

چیئرمین سینیٹ کا چیئرمین پی ٹی آئی کو اسمبلی میں واپسی کا مشورہ

چیئرمین سینیٹ کا چیئرمین پی ٹی آئی کو اسمبلی میں واپسی کا مشورہ
December 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین سینیٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اسمبلی میں واپسی کا مشورہ دے دیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کہتے ہیں وہ کسٹوڈین ہیں، چاہتے ہیں لوگ پارلیمان میں ہوں، ملکی معاشی حالات کو دیکھتے ہوئے سب کو مل کر بیٹھنا چاہیے، اس میں جو کردار ہوگا ادا کریں گے، اسمبلیاں ٹوٹیں گی یا نہیں؟ اس پر کچھ نہیں کہہ سکتے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ سب کو ساتھ بٹھانے میں ہمارا جو کردار ہوگا ہم ادا کریں گے۔ اداروں کا ساتھ دینا چاہیے، نئے آرمی چیف کی تقرری خوش آئند ہے۔