Friday, April 26, 2024

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کا وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کا وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان
March 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے تحریک عدم اعتماد پر وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کردیا۔

صحافی نے سوال کیا کہ خورشید شاہ صاحب نے کہا آپ کے دو ایم این ایز نے آفر کی، صادق سنجرانی بولے ان کی کسی سے ملاقات نہیں ہوئی، اپنی پارٹی سے کہوں گا ہمیں خان صاحب کا ساتھ دینا چاہیے۔

اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وزیردفاع پرویز خٹک نے چیئرمین سینٹ کے چیمبر پہنچے اور صادق سنجرانی سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق صادق سنجرانی، اسد قیصر اور پرویزخٹک کی ملاقات میں سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوگئی جبکہ تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی گئی۔