Friday, September 20, 2024

چیئرمین سینٹ نے اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

چیئرمین سینٹ نے اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
November 6, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو لیک کی تحقیقات کے لیے چودہ رکنی خصوصی کمیٹی قائم کردی۔

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی کے ارکان کنوینر کا خود فیصلہ کریں گے، 30 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کمیٹی میں اعظم نذیر تارڑ، محسن عزیز، یوسف رضا گیلانی، مولانا غفور حیدری اور انوارالحق کاکڑ شامل ہیں۔ فیصل سبزواری، طاہر بزنجو، شفیق ترین، سینیٹر مشتاق، سینیٹر قاسم، مظفر شاہ، ہداہت اللہ، کامل علی آغا اور دلاور خان بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔