Thursday, April 18, 2024

چیئرمین سینٹ کے حکومت کے حق میں ووٹ پر الائیڈ ہیلتھ کونسل بل منظور

چیئرمین سینٹ کے حکومت کے حق میں ووٹ پر الائیڈ ہیلتھ کونسل بل منظور
February 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین سینٹ کے حکومت کے حق میں ووٹ ڈالنے پر الائیڈ ہیلتھ کونسل بل منظور ہوگیا۔

اپوزیشن کو سینٹ میں ایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا، الائیڈ ہیلتھ کونسل بل پر اپویشن اور حکومت کے ووٹ برابر رہے، حق اور مخالف میں 29، 29 ووٹ پڑے۔

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے حکومت کے حق میں ووٹ ڈال کر بل منظور کرلیا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کا ترمیمی بل بھی منظور کرلیا گیا۔