Saturday, September 21, 2024

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان شوکت خانم اسپتال سے ڈسچارج

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان شوکت خانم اسپتال سے ڈسچارج
November 6, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان شوکت خانم اسپتال سے ڈسچارج ہو کر اپنے گھر زمان پارک پہنچ گئے۔

عمران خان نے منگل سے لانگ مارچ وزیرآباد سے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔ ویڈیولنک سے خطاب میں کہا مارچ  دس  سے پندرہ  دن میں پنڈی پہنچے گا۔ پنڈی میں تمام قافلے اکھٹے ہونے پر خود بھی شریک ہوں گے۔ انہوں نے اپنے اوپر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج نہ ہو پانے پر اظہارتشویش بھی کیا، کہا جب سابق وزیراعظم ایف آئی آر درج نہیں کروا پارہا تو قوم کا کیا بنے گا۔ قاتلانہ حملے کے بعد میرے خلاف سب کچھ اسکرپٹ کے تحت ہوا۔ حملے کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس کی سربراہی میں فل کورٹ انکوائری کمیشن اچھا فیصلہ ہے۔

عمران خان نے اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو جعلی ہونے کی تردید کر دی۔ ان کا کہنا تھا سپریم کورٹ اعظم سواتی کو انصاف فراہم کرے۔ اعظم سواتی نے رات فون کرکے کہا کہ وہ انصاف کیلئے سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دیں گے۔ ہمارے تمام سینیٹرز اور وکلا اعظم سواتی کے ساتھ بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا سائفر چیف جسٹس کے پاس ہے۔ معاملہ آگے کیوں نہیں بڑھ رہا۔ چیف جسٹس سائفر کے معاملے کی بھی تحقیقات کرائیں۔