لاہور (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔
لاہور میں لبرٹی چوک پر پی ٹی آئی کے کارکن جمع ہوگئے، راولپنڈی میں تحریک انصاف کے کارکن مری روڈ اور پشاور روڈ پر جمع ہوگئے۔
شیخوپورہ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے لاہور سرگودھا روڈ بند کر دیا، عمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف میانوالی، کامونکی اور دیگر شہروں میں بھی احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا۔