Wednesday, April 24, 2024

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس
August 19, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس جاری کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 30 اگست کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

قانونی محاذ پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت پارٹی رہنماؤں کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی، ادارے کی توہین کرنے پر الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کو طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے جاری نوٹسز میں قرار دیا کہ عمران خان اور دیگر رہنماؤں نے اپنی مختلف تقاریر میں الیکشن کمیشن کے خلاف غیر پارلیمانی اور توہین امیز بیانات دیئے۔ عمران خان سمیت دیگر رہنماء 30 اگست کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہوں۔

ترجمان کے مطابق عمران خان کو چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریمارکس میں بھی علیحدہ نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں انہیں رواں ماہ کی 30 اگست کو وکیل یا ذاتی حثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔