Saturday, September 21, 2024

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے زخموں کے نشان کی فوٹیج منظر عام پر آگئی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے زخموں کے نشان کی فوٹیج منظر عام پر آگئی
November 14, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے زخموں کے نشان کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

عمران خان کی ٹانگ پر گولیاں لگنےسے آنے والے زخموں کی فوٹیج سامنے آگئی، چیئرمین تحریک انصاف کی دائیں ٹانگ پر زخم کے تین نشان ہیں، جو ابھی تک ٹھیک نہیں ہوئے۔

شوکت خانم اسپتال کے 2 ڈاکٹروں نے زمان پارک جاکر عمران خان کا طبی معائنہ کیا، زخموں کا جائزہ لیا اور مرہم پٹی بھی کی۔

دوسری طرف عمران خان کے گھر کے باہر سکیورٹی انتظامات مزید سخت کردیئے گئے ہیں، کچھ روز پہلے ریت کے بیگ اور سیمنٹ کے بلاک رکھ کر سکیورٹی دیوار بنائی گئی تھی، اب گھر کی کھڑکیوں میں بلٹ پروف شیشے بھی لگانے کا کام شروع کردیا گیا۔

گزشتہ روز عمران خان کیلئے ورزش کی مشین بھی پہنچائی گئی تھی، جسے مکمل چیکنگ کے بعد گھر میں لے جانے کی اجازت دی گئی۔