Saturday, May 4, 2024

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا بیک ڈور رابطوں کا انکشاف

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا بیک ڈور رابطوں کا انکشاف
October 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بیک ڈور رابطوں کا انکشاف کیا ہے، کہتے ہیں مذاکرات ہو بھی رہے ہیں نہیں بھی ہو رہے۔

سوموار کو ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف چاہتے ہیں پی ٹی آئی کی مقبولیت کم ہو تو الیکشن ہوں، ضمنی الیکشن ریفرنڈم تھا، ثابت ہوگیا قوم نئے الیکشن چاہتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ لانگ مارچ اکتوبر سے آگے نہیں جائے گا، حکومت کو مہلت دے رہے ہیں، الیکشن کا اعلان نہ کیا تو لانگ مارچ کریں گے، اس بار تیاری مکمل ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے سارے منصوبے ناکام ہوجائیں گے، رانا ثناء اللہ کو کچھ کرنے کا موقع نہیں ملے گا، این اے دو سو سینتیس میں دھاندلی ہوئی، دوبارہ پولنگ کرائی جائے۔