Thursday, April 25, 2024

چیئرمین پی ٹی آئی کی زیرصدارت اجلاس، شہباز گل کیس پر تبادلہ خیال

چیئرمین پی ٹی آئی کی زیرصدارت اجلاس، شہباز گل کیس پر تبادلہ خیال
August 23, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال میں آئندہ کی حکمت عملی اور وفاقی حکومت پر دباؤ بڑھانے پر مشاورت، شہباز گل کیس سمیت عدالتوں میں زیر سماعت مختلف مقدمات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عمران خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں  موجودہ صورتحال ، آئندہ کی حکمت عملی، جلسوں سمیت دیگر امور پر مشاورت کی گئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے جلد الیکشن کروانے کیلئے حکومت پر دباو بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ساتھ ہی پارٹی قیادت نے کسی بھی طرح کا دباؤ قبول نہ کرنے کا بھی فیصلہ دیا ہے۔

اجلاس کے دوران عمران خان کو ضمنی انتخابات کی تیاریوں سے متعلق بریف کیا گیا۔ اجلاس کے بعد سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان شیڈول کے مطابق ہی جلسے کرینگے۔

سابق وزیر دفاع نے ایک بار پھر واضح کر دیا کہ مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی پر خیبرپختونتخوا حکومت کی جانب سے مقدمے دائر کیئے جارہے ہیں اور ایسا حکومتی فیصلے کے باعث ہو رہا ہے۔